کیوبا کے راہنما راہول کاسترو ہرنیا کی سرجری کے بعد صحتمند ہو گئے

ہفتہ 19 مئی 2018 16:14

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) کیوبا کے راہنما راہول کاسترو ہرنیا کی سرجری کے بعد صحت مند ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبن حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ راہول کاسترو ہرنیا کی حالیہ سرجری کرانے کے بعد بالکل صحتمند ہو گئے ہیں اور انہوں نے اب معمول کی سرگرمیوں کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء راہول کاسترو نے طیارہ حادثہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے نام ایک تعزیتی پیغام بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :