محکمہ ایکسائز کا گھروں یا جائیداد کو کرایہ پر دیکر ذاتی بتانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار

اگر کوئی شہری ٹیکس چوری کرے تو جب سے اس نے گھر کرائے پر دیا ہو، اسکے کرائے کے برابر جرمانہ کیا جائے‘سمری حکومت کو ارسال اس اقدام سے کروڑوں روپے کا محکمے کو فائدہ ہوگا،دوسرا کمرشل اور ذاتی پراپرٹیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں آسانی ہوگی‘اکرم اشرف گوندل

ہفتہ 19 مئی 2018 16:31

محکمہ ایکسائز کا گھروں یا جائیداد کو کرایہ پر دیکر ذاتی بتانے والوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) محکمہ ایکسائز نے گھروں یا جائیداد کو کرایہ پر دیکر ذاتی بتانے والے شہریوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا، اب گھر یا دیگرجائیداد کو کرائے پر دینے والے شہری کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ جب کوئی پراپرٹی کرایہ پر دی جاتی ہے تو اس کے مالک سے کمرشل پراپرٹی کے ریٹ کے مطابق ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن چونکہ انسپکٹرز کے پاس علاقہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو اکثر شہری غلط بیانی سے کام لے کر ذاتی پراپرٹی بتاتے ہیں اور ٹیکس چوری کرتے ہیں۔

اس سے پہلے اس طرح کی ٹیکس چوری پر معمولی جرمانہ تھا لیکن اب حکومت کو سمری بھجوائی گئی کہ اگر کوئی شہری ٹیکس چوری کرے تو اس کو جب سے اس نے گھر کرائے پر دیا ہو، اس کے کرائے کے برابر جرمانہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گھر کرائے پر دینے والوں کو بھی پابند کیا جائے گا کہ وہ کرایہ نامہ ایکسائز کو دیں۔ اس سے ایک تو کروڑوں روپے کا محکمے کو فائدہ ہوگا۔ دوسرا کمرشل اور ذاتی پراپرٹیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :