ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے نارنگ منڈی میں آٹھ ڈینٹل کلینک سیل

ہفتہ 19 مئی 2018 18:25

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے نارنگ منڈی میںآٹھ ڈینٹل کلینک سیل کر دیئے گئے ۔ متاثرین نے الزام عائد کیا ہیکہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے زیادہ تر لاک شدہ سٹوروں کو چیک کیے بغیر سیل کر دیا جبکہ محلہ مسلم پارک میں چھ ماہ قبل مالک محمد صدیق کی وفات کے باعث بند ہونے والے کلینک جو اب گندم کے گودام کے طور پر استعمال ہو رہا ہے کو لاک ہونے کے باوجود بغیر جانچ پڑتال کیے سیل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ مالکان نے پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سٹور زبند تھے اور تالے لگے ہوئے تھے اس کے باوجود جان بوجھ کر ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے غیر قانونی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکریٹری ہیلتھ سے سخت نوٹس لینے اور انکوائری کر کے ذمہ دار ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :