انگوری روڈ اور بھوبڑی گائوں کو شہید کرنل سہیل عابد کے نام سے منسوب کرنے کیلئے سینیٹر رحمان ملک کا چیف سیکرٹری پنجاب کو خط

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) انگوری روڈ اور بھوبڑی گائوں کو شہید کرنل سہیل عابد کے نام سے منسوب کرنے کیلئے سینیٹر رحمان ملک نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہید کرنل سہیل عابد کے والد نے انگوری روڈ اور بھوبڑی گائوں کے ناموں کو شہید کرنل سہیل عابد کے نام سے منسوب کرنے کی خواہش کی ہے انگوری روڈ جو موٹر ویز سے کرنل سہیل عابد کے گائوں جاتا ہے کو کرنل سہیل عابد روڈ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ شہید کرنل سہیل عابد کے آبائی گائوں بھوبڑی کا نام شہیدکرنل سہیل نگر رکھا جائے اس نام سے منسوب کرنے سے شہید کے لواحقین اور ان کے خاندان کی خواہشات کا احترام ہوگا ۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ ہم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں گائوں اور روڈ کا نام کرنل سہیل عابد کے نام سے منسوب کیاجائے تاکہ ان کی قربانی کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے نام منسوب کرنے سے نہ صرف شہید کو ایک خراج عقیدت پیش ہوگا بلکہ نوجوان نسل کا ملک کیلئے جذبہ اظہار پیدا ہوگا

متعلقہ عنوان :