ایم اے جناح پبلک سکول ڈیرہ مراد جمالی کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ایم اے جناح پبلک سکول ڈیرہ مراد جمالی کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 2017/18کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم اے جناح پبلک سکول کے پرنسپل غلام سرور ابڑو،وائس پرنسپل بشیر احمد کھوسہ،اعجاز احمد محمدحسنی،غلام مطفی سومروسمیت دیگر نے کہا کہ تمام طلباء وطالبات ہمارے کل کے مستقبل کے معمارہیں اس طرح کے پروگرام سکولوں کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح سے سکول انتظامیہ اور والدین کا رابطہ ممکن ہے اور ایک دوسرے کے تعاون سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ کرکے بہترین تعلیمی نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیںجب تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل ہونگے تویہی بچے زندگی کے مختلف شعبوں میںاساتذہ والدین علاقہ ملک کا نام روشن کرینگے ہمارے علاقے میں تعلیمی ٹیلینٹ کی کمی نہیں صرف تعلیمی سہولیات اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اس موقع پر بچوں نے حمد باری تعالی نعت رسول اور مختلف موضوع پر تقاریر کئے اور مختلف ٹیبلوٹ بھی پیش کئے ایم اے جناح پبلک سکول کے پرنسپل اور دیگر نے تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں اور پرفارمنس دیکھانے والے اساتذہ کرام میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :