Live Updates

عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف

ججوں نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور گارنٹی دی تھی کہ دھرنا ریورس کرلیں، بانی پی ٹی آئی نے چار لوگوں کو یہ بات بتائی تھی اگر عدالت نے انہیں بلایا تو وہ مزید تفصیل بتانے کیلئے تیار ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 13:04

عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا ، دو ججوں نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور گارنٹی دی تھی کہ دھرنا ریورس کرلیں،آپ کی باتیں مان لی جائیں گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چار لوگوں کو یہ بات بتائی تھی اگر عدالت نے انہیں بلایا تو وہ مزید تفصیل بتانے کیلئے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی نے چار لوگوں کو یہ بات بتائی تھی اگر عدالت نے انہیں بلایا تو وہ مزید تفصیل بتانے کیلئے تیار ہیں۔قبل ازیں گزشتہ روزسینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ ہم قانون بنائیں اور آپ اپنی مرضی کی تشریح کرلیں، ہمارے بنائے ہوئے قانون کو ہمارے ہی خلاف استعمال کیا جاتا ہے، اس ایوان میں اپنے پیٹی بھائیوں کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹھیک بات کرنے پر مجھے پارٹی سے نکالا گیا، میں نے اپنی نشست پی ٹی آئی کو واپس کردی تھی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب یہاں پگڑیاں نہیں اچھالنے دیں گے، ہم نے آئین اورقانون کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں۔فیصل واوڈا نے سوال اٹھایا کہ بھٹو کو پھانسی دینے کے معاملے کا احتساب کیوں نہیں ہوا؟ پھانسی دینے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی؟انہوں نے کہا کہ میری والدہ بسترمرگ پرتھیں جب میری پگڑی اچھالی گئی،آصف زرداری کو 14 سال قید بامشقت میں رکھا گیا مگر شواہد پیش نہیں کئے گئے۔

میں ان لوگوں میں سے نہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد اپنے چیئرمین کے خلاف پریس کانفرنس کی اور سیٹیں بھی اپنے پاس رکھیں، میں، میرے بچے، والدین سب دوسرے ملک کی شہریت کے اہل تھے مگر دوسری شہریت نہیں لی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات