پاکستانی کھلاڑی معاذ خان نے ووشو کنگ فو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

ظہور احمد بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 19 مئی 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستانی کھلاڑی معاذ خان بدقسمتی سے ووشو کنگ فو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے سے محروم رہے، معاذ خان نے فیصلہ کن معرکے میں حریف چینی کھلاڑی کو پہلے رائونڈ میں زیر کیا لیکن دوسرے رائونڈ کے دوران انہوں نے پائوں کی انجری کے باعث مقابلے سے دستبرداری اختیار کی اور میچ مکمل نہ کر سکے، اسطرح چاندی کا تمغہ حاصل کر سکے، پاکستان کے ظہور احمد نے روایتی حریف بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام جاری ووشو کنگ فو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ہفتہ کو مینز مائنس 75 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی معاذ خان کا مقابلہ چینی کھلاڑی سے تھا، معاذ خان نے پہلے رائونڈ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فتح حاصل کی لیکن دوسرے رائونڈ کے دوران وہ پائوں کی انجری میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے میچ مکمل نہ کر سکے، ان کی دستبرداری کی وجہ سے چینی کھلاڑی نے طلائی اور معاذ خان نے چاندی کا تمغہ جیتا، مینز مائنس 52کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ظہور احمد نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

متعلقہ عنوان :