مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور رہنمائوں کو احتساب کے نام انتقام کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، چودھری محمد اکرام

ہفتہ 19 مئی 2018 20:04

سیالکوٹ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر تحصیل سیالکوٹ عبدالمجید بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو احتساب کے نام انتقام کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) اپنی عوامی خدمت اور پانچ سالہ کارکردگی پر آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے کسی کے آنے اور جانے سے کو ئی فرق نہیں پڑے گا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عوام اجتماعات میں بھرپور طریقے سے قوم کے سامنے آرہا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ایک اینٹ گرائی جاتی ہے تو کارکن عوام کے تعاون کے ساتھ وہاں دیوار کھڑی کر لیتے ہیںجس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شکست و ریخت کے خواب دیکھنے والے ہر گزرتے دن کے ساتھ ذہنی ہیجان کا شکار ہو رہے ہیں․انہوں نے کہا ہر پاکستانی آئندہ انتخابات کا منتظر ہے اور اس بات کی خواہشمند ہے کہ ووٹ کی طاقت کا بھرپور استعمال کر کے جمہوریت کے دشمنوں کو ایسی شکست دے ۔