ہاتھ لگا کر بات کرنا منع ہے ، نجی یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کے ساتھ بیٹھنے پر جرمانہ عائد کر دیا

طلبہ و طالبات ساتھ بیٹھتے یا کھڑے ہوتے ہوئے آپس میں فاصلہ بر قرار رکھیں، پاتھ لگا کر بات بھی کرنا منع ہے، نجی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 مئی 2018 20:29

ہاتھ لگا کر بات کرنا منع ہے ، نجی یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کے ساتھ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2018ء) اسلام آباد میں واقع ایک نجی یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کو چھونے کو جرم قرار دیدیا۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ و طالبات ساتھ بیٹھتے یا کھڑے ہوتے ہوئے آپس میں فاصلہ بر قرار رکھیں، پاتھ لگا کر بات بھی کرنا منع ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع ایک نجی یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کے لیے نئے ضابطے لاگو کر دئیے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام طلبہ وطالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی حدود کے اندر ڈریس کوڈ کی پابندی کریں ۔ یونیورسٹی کے نظم وضبط کو بر قرار رکھیں ۔طلبہ و طالبات ساتھ بیٹھتے یا کھڑے ہوتے ہوئے آپس میں فاصلہ بر قرار رکھیں ۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات کو ایکدوسرے سے ہا تھ لگا کر بات کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے ۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔سیکیورٹی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ وطالبات میں سے کوئی ڈریس کوڈ سے ہٹ کر ڈریسنگ کرے تو اسے یونیورسٹی میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔یا د رہے کہ اسی قسم کی ہدایات کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے بھی سامنے آئیں تھیں جس میں طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی تھی کہ رمضان کے مقدس مہینے میں لڑکا اور لڑکی کو ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اور اگر یونیورسٹی میں کوئی لڑکا لڑکی ساتھ بیٹھیں گے تو وہ اپنے درمیان 6 انچ کا فاصلہ رکھیں گے۔کچھ طالب علموں نے اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نا صرف رمضان میں بلکہ باقی پوارا سال بھی ان ہدایات ہر عمل کرنا چاہئیے۔تاہم کچھ طالب علموں نے یونیورسٹی کی طرف سے اس اقدام کی بھر پور مخالفت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :