ویمن کرکٹ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہرا دیا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل،

ڈینی وان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ مئی 20:46

ویمن کرکٹ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہرا دیا، ..
بلوم فونٹین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 32 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، بنگلہ دیشی ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 137 رنز بنا سکی، شمیمہ سلطانہ کی 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ڈینی وان نائیکرک میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، سیونی لوس 71 اور ڈینی وان 66 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ناہیدہ اختر اور پانا غوش نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز تک محدود رہی، شمیمہ سلطانہ کی 50 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی، فرگانا حق 37 رنز بنا کر دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، شبنم اسماعیل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔