افغان شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں کئی دھماکے، 8 افراد ہلاک ،ْ45زخمی

دھماکے اس وقت کیے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کا کرکٹ میچ جاری تھا ہلاک ہونے والوں میں میچ منتظم اور مہترلام شہر کے نائب میئر بھی شامل

ہفتہ 19 مئی 2018 21:07

جلال آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 45زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان حکام کے مطابق دھماکے گذشتہ رات اس وقت کیے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کا کرکٹ میچ جاری تھا۔دھماکوں کے وقت اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی،ہلاک ہونے والوں میں میچ منتظم اور مہترلام شہر کے نائب میئر بھی شامل ہیں۔طالبان نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ۔