5 رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر تائیکوآنڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) ویتنام روانہ ہوگی

ہفتہ 19 مئی 2018 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) 5 رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کیلئے (کل) پیر کوویتنام روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چمپئن شپ 22 سے 28 مئی تک ویتنام میں کھیلی جائے گی جس میں 3کھلاڑی اور 2آفیشل جائیں گے، کھلاڑیوں میں شاہ زیب خان، عمر سعید اور علی زر اقبال شامل ہیں جبکہ آفیشل میں اسلام آباد تائیکو آنڈو ایسوسی ایشن کے صدر جلال حیدر خان بطور منیجراور کورین کوچ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سے ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :