سجاول،مصنوعی گراں فروشی کی شکایات پر ڈی سی غضنفرعلی قادری کا اچانک مارکیٹ کادورہ

شہریوں کی شکایات سنیں ، ریٹ لسٹ چیک کیں

ہفتہ 19 مئی 2018 21:09

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) سجاول ضلع بھرمیں مصنوعی گراں فروشی کی شکایات پر گذشتہ روز ڈی سی سجاول غضنفرعلی قادری نے اچانک مارکیٹ کا وزٹ کیاور شہریوں کی شکایات سنیں جبکہ ریٹ لسٹ بھی چیک کیں، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، علاوہ ازیں ضلع بھرمیں احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد مفقودہے ضلع بھرکے مختلف شہروں میں دن کے اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام دستیاب ہیں جبکہ منشیات بھی عام ہے اوررات کے اوقات میں مختلف مقامات پر جوئے کے اڈے کھل جانے سے شریف شہریوں کو پریشانی کاسامنہ ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں کہیں بھی اقدامات نہیں کئے ہیں دڑو، بٹھورو، بیلو، جاتی ،چوہڑجمالی اور سجاول میں ایسی قانون شکنی کے خلاف کسی بھی موثرکاروائی سے گریز کیاجارہاہے ، سجاول ضلع بھرمیں جرائم کی وارداتیں بدستورجاری ہیں ،جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس ہے ،جبکہ ڈیڑہ سوسے زائد مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت دیگرلاکھوں روپے کی وارداتوں کے ملزمان گرفتارنہ ہوسکے ہیں اور نہ ہی مسروقہ اشیاء واپس کرائی گئی ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :