نصرت سحرشورشرابا کرتی ہیںپر یہ نہیں بتاتیں انہوں نے پی پی سے کتنے فائدے حاصل کئے ،ممتاز جاکھرانی
اس پر نصرت سحر عباسی نے غصے میں آکر ایوان میں جوتا دکھایا اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے شہلا رضا کا شدید برہمی کا اظہار ، نصرت سحر کو باہر نکل جانے کا حکم دیدیا تاہم وہ اپنی نشست پر براجمان رہیں خواجہ اظہار الحسن نے ڈپٹی اسپیکر کو نام لے کر پکارا تو شہلا رضا نے انہیں بھی کھری کھری سناڈالی
ہفتہ 19 مئی 2018 22:39
(جاری ہے)
اپوزیشن ارکان کی جانب سے خاتون ہونے کے ناطے نصرت سحر کی اس حرکت کو نظر انداز کرنے کی درخواست کی تو ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ یہاں پر خاتون کارڈ بہت کھیلا جاچکا ہے، پانچ دن سے یہاں بہت ڈرامے بازی ہورہی ہے، اجلاس میں جوتا دکھانا کوئی طریقہ نہیں۔
ایک موقع پر قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے ڈپٹی اسپیکر کو نام لے کر پکارا تو شہلا رضا نے انہیں بھی کھری کھری سناڈالی۔ خواجہ اظہار نے کہا خاتون سے متعلق ریمارکس کارروائی سے حذف کیے جائیں، جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں جوتا دکھایا جاتارہا لیکن سب وکیل بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ان کے پاس اب کہنے کو کچھ نہیں رہا اس لیے اب حکومتی ارکان اس کا جواب دیں گے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ اسپیکر صاحبہ آپ خون کو خون سے نہیں دھو سکتیں، اگر بات غلط ہوئی ہے تو اپوزیشن کو بھی مذمت کرنی چاہیے، آپ خواتین کو یہ کہیں گی کہ سب مل کر جواب دیں یہ طریقہ غلط ہے۔ جس پر شہلا رضا نے کہا ان کومسائل ہیں پورا ایوان دیکھتا ہے،اگر یہ جوتا دکھائیں گی تو میں کہوں گی یہ ایوان میں آنے کے قابل نہیں۔ صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے کہا اس قسم کے جھگڑوں سے میڈیا میں ہیڈلائن بنتی ہے کہ ایوان مچھلی بازار بن گیا، مجھے ڈر ہے کہ کہیں کل مچھیرے یہاں آکر ہماری توہین نہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.