نوشہروفیروز ،کار مرمت کرنیوالی دکان میں گیس سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ 3 بچوں سمیت 5افراد زخمی ،2کی حالت نازک دربیلو کے نواحی علاقے میں رشتے تنازعہ پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں نوجوان قتل

ہفتہ 19 مئی 2018 22:41

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) نوشہروفیروز کار مرمت کرنے والے کی دکان میں گیس سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ،3 معصوم بچوں سمیت 5افراد زخمی ،2 کی حالت نازک،دربیلو کے نواحی علاقے میں رشتے تنازعہ پر دو گروہوں میں جھگڑا،فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان قتل۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے میں روڈ پر کار ڈینٹر کی دکان میں گیس سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دکان پر بیٹھے ہوئے 3 معصوم بچوں سمیت 5افراد زخمی 2 کی حالت نازک۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 12 سالا زبیر مری، 19 سالا نعمان مری، 6سالا سجن مری، 15 سالا شہزادو پنھور، انور علی مری زخمی ہوگئے جن کو فوری طور سول اسپتال نوشہرو فیروز داخل کیا گیا 2بچوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انکو نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب دربیلو کے نواحی علاقے میں رشتے کے تنازعہ پر دو گروہوں میں جھگڑا, فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان قتل۔ مقتول صدرالدین مھیسر کی نعش دربیلو اسپتال منتقل۔ میرے بیٹے نے اڑھائی ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر رشتہ دار ناراض تھے۔ ٹھاروشاہ پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے تاحال مقدمہ داخل نہ ہوسکا۔