کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغازکردیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) کراچی سمیت ملک بھر میں 130سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیاگیا ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے قومی فلم سازوں کودی جانے والی مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی صورت میں کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورپشاورمیں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر 26 فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی موثر کاوشوں سے ملک بھر میں فلم انڈسڑی کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور ٹیکس میں رعایت دینے سے فلم انڈسٹری کی ساتھ وابسطہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں اورپاکستانی فلم سازوں کو اس سے فوائد حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :