تھانہ چوآسیدنشاہ کی حدود میں چھوٹا گوشت مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 19 مئی 2018 22:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) تھانہ چوآسیدنشاہ کی حدود میں چھوٹا گوشت مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اللہ بخش ولد سلطان محمود تحصیلدار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوآسیدنشاہ نے استغاثہ دیا کہ محمد ذوہیب ولد محمد حنیف سکنہ چوآسیدنشاہ نے اپنی دکان پر چھوٹا گوشت 800روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے 600روپے قیمت مقرر ہے، نیز ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہ تھی۔ اے ایس آئی محمدرزاق نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :