عام مارکیٹوں اور بازاروں میںبھی اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے‘ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور
اتوار 20 مئی 2018 01:10
(جاری ہے)
راجہ اشفاق سرور نے اس موقع پر تما م سٹالز کا دورہ کیااور پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ اوراشیاء کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔
انہوں نے اس موقع پردکانداروں سے بھی فردا فردا گفتگو کی اور وہاں پر موجود خریدار ی کے لئے آئے ہوئے خواتین و حضرات سے بھی رمضان بازار کے متعلق دریافت کیاجس پر خواتین و حضرات نے بازار میں فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مقدس ماہ میں حکومت پنجاب کی طرف عوام کی سہولت کے لئے سستے رمضان بازاروں کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے۔ راجہ اشفاق سرور نے اس موقع پر ہدایت کی کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے حکومت کی طرف سے قائم کردہ ان سستے رمضان بازاروں کے علاوہ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں سپلائی اور ان کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ کہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔راجہ حنیف ایڈووکیٹ ایم پی اے نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اہم ترجیحات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، کوالٹی اور وافر سپلائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے او رکسی بھی شخص کو ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منافع کے نام پرعوام کولوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا کہ تما م سستے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی تسلسل کیساتھ وافر مقدار میں فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ عوام حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے ریلیف سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ ان سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں اور ان کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر کے رپورٹ پیش کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کوروزانہ جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.