ایرانی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد نئی امریکی حکمت عملی کا اعلان(آج) پیر کو ہو گا

اتوار 20 مئی 2018 09:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو (آج ) بروز سوموار ایران جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے شعبہ پالیسی کے سربراہ برائن ہٴْک کے مطابق پومپیو اس پالیسی میں نئے سفارتی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت کی متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ترجیحات کو بیان کریں گے۔ ہٴْک کے مطابق وزیر خارجہ نئے سکیورٹی فریم ورک کے خد وخال بھی واضح کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ ملایا جائے اور کثیر الجہتی سوچ کو اپنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :