پابندیوں سے بچنے کے لیے 8 یورپی کمپنیاں ایران سے واپس

اتوار 20 مئی 2018 12:50

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ کے اعلان کے بعد ایران میں کام کرنے والی8 بڑی یورپی کمپنیوں نے ان پابندیوں سے بچنے کے لیے واپسی کی راہ لی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی ایوان صنعت وتجارت کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ یورپی ملکوں کی 8 بڑی کمپنیوں نے ایران میں اپنا کام سمیٹنے کے بعد واپسی شروع کردی ہے۔ ان میں ٹوٹل، آنی، سیمنز، ایئربس، الیانٹس، ساگا ڈنیلی اور مائیرسک سر فہرست ہیں۔ ان کمپنیوں نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی طرف سے ایران کے جوہری معاہدے سے علاحدگی اور تہران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے 10 دن بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :