تائیوان کی فلور ملز ایسوسی ایشن کی 83 ہزار ٹن سے زیادہ امریکی گندم کی خریداری

اتوار 20 مئی 2018 13:10

ہیمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) تائیوان کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی تیاری کے لیے 83 ہزار ٹن سے زیادہ امریکی گندم خرید لی۔سودے سے باخبر یورپی ذرائع کے مطابق یہ گندم ایک بین الاقوامی نیلامی کے ذریعے خریدی گئی ۔اس گندم کو دو قسطوں میں تائیوان لے جایا جائے گا۔14.5 فیصد پروٹین کی حامل 24500 ٹن فری آن بورڈ گندم جس کی خریداری 289.91 ڈالر فی ٹن کے حساب سے کی گئی ہے۔

12.5 فیصد پروٹین کی حامل 11750 ٹن فری آن بورڈ گندم جس کی خریداری 266.98 ڈالر فی ٹن کے حساب سے کی گئی اور 9 فیصد پروٹین کی حامل 6200 ٹن وائٹ سافٹ گندم کی خریداری 227.41 ڈالر فی ٹن کے حساب کی گئی پر پہلی کھیپ 5-19 جولائی کے درمیان تائیوان پہنچائی جائے گی۔گندم کی دوسری کھیپ 22 جولائی سے 5 اگست کے درمیان تائیوان بھیجی جائے گی ، اس میں 14.5 فیصد پروٹین کی حامل ڈارک ناردرن سپرنگ فری آن بورڈ 22500 ٹن گندم شامل ہے جسے 285.19 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدا گیا۔

(جاری ہے)

اس کھیپ میں 12.5 فیصد پروٹین کی حامل 12600 ٹن فری آن بورڈ ہارڈ ریڈ ونٹر ویٹ بھی شامل ہے جس کی خریداری 259.32 ڈالر فی ٹن کے حساب سے کی گئی۔اس کے علاوہ 9 فیصد پروٹین کی حامل 5800 ٹن فری آن بورڈ ویسٹرن وائٹ ویٹ جس کی خریداری 212.37 ڈالر فی ٹن کے حساب سے کی گئی وہ بھی دوسری کھیپ ہی کے ذریعے تائیوان بھجوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :