پیرس چاقو حملے کے بعد گرفتار کی گئی دو خواتین رہا

اتوار مئی 16:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک چاقو حملے کے بعد حراست میں لی گئیں2 نوجوان خواتین کو ہفتے کے روز رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ان خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چیچینا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ فرانسیسی شہری خامزات اعظیموف نے پیرس میں چاقو حملہ کر کے 1 شخص کو ہلاک کر دیا تھا اور بعد میں یہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا تھا۔