ضلع کورنگی میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ،سید نیئررضا

اسپورٹس آرگنائزراور کھلاڑیوں کے باہمی تعاون سے ضلع کورنگی میں کھیلوں کو فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائیگا ،چیئرمین بلدیہ کورنگی

اتوار 20 مئی 2018 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں جہاں علاقائی ترقیاتی کاموں اور بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں وہیں ضلعی حدود میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ،اسپورٹس آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کے باہمی تعاون سے ضلع کورنگی میں کھیلوں کو فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ لانڈھی میں دوسرے نو رعبداللہ فٹ بال چمپئن شپ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں موجود ہزاروں شائقین فٹ بال اور علاقہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں آمد پر ہزاروں شائقین اور عوام نے چیئر مین اور وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی کا پر تباک استقبال کیا ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بلدیہ کورنگی بہت جلد ضلع سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرے گی جس میں کرکٹ ،فٹ بال سمیت تمام کھیلوں کو شامل کیا جائیگا اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ تعلیم کے حصول کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو بھی جاری رکھیں ضلع کورنگی میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے ہمارے ضلع کو بہت سے نوجوان کھیل سمیت دیگر شعبوں میں دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے پاکستان کا پرچم سربلند کرچکے ہیں اس موقع پر وائس چیئر مین سیداحمر علی نے کہاکہ فٹ بال ،کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائیگا،ترقی اور مسائل کے خاتمے کے ساتھ کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی انجام دے رہے ہیںانہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور ررہیں اور صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے ساتھ علم حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دیں بعد ازاں فٹ بال چمپئن شپ میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اوروائس چیئر مین سید احمر علی نے ٹرافی پیش کی اس موقع پر کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات کیش پرائز بھی تقسیم کئے گئے ۔