ْنوشہرہ‘ سرکاری نرخنامے پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی‘ خواجہ سکندر ذیشان
اتوار 20 مئی 2018 18:20
(جاری ہے)
ضلع بھر کے تمام بڑے بازاروں اور قصبوں میںاسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹیا ں لگائی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے ابتدائی تین دنوں کے دوران تما م اسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس مجسٹریٹس نے خصوصی چھاپے مارے اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش فروخت کرنیوالوں کی خلاف سخت کاروائیاں کی۔
کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم بینش عمران، فوڈ کنٹرولر نوشہرہ جناب اشفاق خان اوراسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے 600 سے زائد دوکانداروں، قصائیوں، سبزی فروشوں، فروٹ فروش اور کریانہ سٹورز چیک کئے، اور اس دوران 27 افراد کیخلاف سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش کی فروخت پر چالان کرکے ڈیڑھ لاکھ ((150000سے زائد جرمانے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کردئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خود مہم کی نگرانی کررہے ہیں اورتما م اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خصوصی چھاپے مارنے کا حکم دیا ہے اور مسلسل خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیاہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں عوام الناس کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخنامے پر مل سکے اور کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.