گوانگ ژو کیلئے پی آئی اے کی نئی پروازشروع کرنے سے متعلق فیزیبلٹی رپورٹ مکمل اورمنظوری کیلئے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دی، پی آئی اے کنٹری منیجر ناصر جمال ملک کی اے پی پی سے بات چیت

اتوار 20 مئی 2018 19:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) چین ، ہانگ کانگ اور مکائو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی ای) کے کنٹری منیجرناصرجمال ملک نے کہاہے کہ چین کے شہر گوانگ ژو کیلئے پی آئی اے کی نئی پروازشروع کرنے سے متعلق فیزیبلٹی رپورٹ مکمل اورمنظوری کیلئے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دی گئی ہے ۔اتوار کو بیجنگ میں اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیزایبلٹی رپورٹ کے مطابق مجوزہ پروازمعاشی لحاظ سے ممکن اوردونوں ممالک کے تجارتی کمیونٹی کی ضروریات کوپوراکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گوانگ ژو چین کا شمارچین کے اہم شہروں میں ہوتاہے جہاں پاکستانی تاجروں اورسرمایہ کاروں کیلئے تجارت کے بے شمارمواقع دستیاب ہیں ،براہ راست پروازوں کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطوں میں اضافے میں مدد ملیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی نے ائیرلائنز کی اعلیٰ انتظامیہ سے براہ راست پروازوں کے آغاز کیلئے رابطہ کیا تھا، قو می ائیرلائنزکی براہ راست پرواز شروع ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بے شمارفوائد ملیں گے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اس وقت اسلام آباد۔بیجنگ اورٹوکیو روٹ پرہفتے میں دو پروازیں چلائی جارہی ہیں اور ہر پرواز مسافروں کے علاوہ 12سے لیکر 13ٹن کارگو بھی لے جاتاہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پی آئی اے چین میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء کو کرایوں میں 17فیصد ڈسکاونٹ دیتاہے اس کے علاوہ پی آئی اے دنیاء کی پہلی ائیرلائن ہے جوں صارفین کو 40کلوگرام بیگجز کی سہولت بھی دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :