بنگلہ دیش؛چائے کی اضافی طلب،نرخوں میں غیر معمولی حد تک اضافہ

اتوار 20 مئی 2018 19:20

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں اضافہ ہوا،جس کیوجہ اضافی طلب اور سپلائی میں کمی ہے۔گزشتہ روز چٹاگانگ میں ہونے والی ہفتہ وار نیلامی میں چائے کی اوسط قیمت 216.14 ٹکے (2.6 ڈالر)) فی کلوگرام رہی۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ قبل ہونے والی نیلامی میں چائے کے اوسط نرخ 213.09 ٹکے فی کلوگرام رہے تھے۔مارکیٹ میں کل 5 لاکھ 38 ہزار 843 کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس میں سے صرف 1.85 فیصد چائے فروخت ہونے سے رہ گئی۔ایک ہفتہ قبل 1.18 ملین کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی تھی جس میں سے 7.2 فیصد فروخت ہونے سے رہ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :