عراق ؛انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں،حیدر العبادی

عوام سابق ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد اپنی مرضی کے رہنماؤں کو ووٹ دے رہے ہیں،بیان

اتوار 20 مئی 2018 19:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے پارلیمانی انتخابات میں مردوں اور عورتوں کی آزادانہ شرکت سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں،سابق ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں،عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کوووٹ دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں،خطے میں جاری مشکلات کا حل جمہوریت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :