ترک سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ’’پی کے کے‘‘ کی2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

پیر 21 مئی 2018 10:00

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ترکی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ’’پی کے کے‘‘ کی2 دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی میں سکیورٹٰی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ’’ پی کے کے‘‘ کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چاتالجہ گاوں کے جوار میں صبح کے اوقات میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور ’’پی کے کے‘‘ کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ۔ جبکہ دوسری کارووائی کے دوران 2 شدت پسندوں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :