گوشت کی مقامی صنعت نے 12 سال کے دوران سالانہ 27 فیصد کی شرح سے ترقی کی ، ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ

پیر 21 مئی 2018 10:20

گوشت کی مقامی صنعت نے 12 سال کے دوران سالانہ 27 فیصد کی شرح سے ترقی کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سال 2003ء تا 2015ء کے دوران 12 سال کے عرصہ میں گوشت کی مقامی صنعت نے سالانہ 27 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کی رپورٹ کے مطابق سال 2003ء کے دوران گوشت کی برآمدات 14 ملین ڈالر تھیں جو سال 2015ء کے دوران 244 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں تاہم 2015ء کے بعد گوشت کی برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق رواں مالی سال میں پہلے سات ماہ کے دوران 113.963 ملین ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کیا گیا ہے اور گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7 فیصد تک کم گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ ٹی ڈی اے پی گوشت کی قومی برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے جس کے لئے نئی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیشن پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :