امریکی وزیر خارجہ کا ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت

پیر 21 مئی 2018 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانٹا فے کے ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سبیکا شیخ امریکی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اس امریکی سکول میں زیر تعلیم تھیں۔اپنے تعزیتی پیغام مائیک پومپئیو نے کہا ہے کہ سبیکا شیخ کی موت پر امریکا اور پاکستان میں دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ جمعہ کو پیش آنے والے اس واقع میں 10 افراد مارے گئے تھے اور اتنے ہی زخمی ہو گئے تھے۔