حرمین شریفین میں توسیع کے لئے شاہ سلمان منصوبے پر عملدرآمد ہو گا، شیخ عبد الرحمان السدیس

پیر 21 مئی 2018 12:27

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ موجودہ کام پایہ تکمیل کو پہنچتے ہی حرمین شریفین میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز توسیعی منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ مسجد الحرام کے صحنوں اور مطاف پر سائبان کا منصوبہ بہت جلد روبہ عمل لایا جائے گا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حرمین شریفین کی خدمات کو جدید تر بنانے کے لئے منصوبوں کی نگرانی کریںگے ۔ انھوں نے مزیدکہا کہ رواں رمضان المبارک میں 10ہزار افراد عمرہ کے دوران مطاف کے توسیعی منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔