سعودی عرب، المناک حادثہ، 5 جاں بحق، ایک زخمی

پیر 21 مئی 2018 12:27

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سعودی عرب میں پیش آنے والے ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق جزان میں الدفرة تفریحی مرکز کے قریب فیفا ء شاہراہ تیز رفتار گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 5 افراد موقع پرجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ہلال احمر کے ترجمان بیشی الصرخی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کے نعشیں اور زخمی شخص کو جزان ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔