15ء کے جوہری معاہدے کو قائم رہنا چاہیے، جرمن وزیر خارجہ

پیر 21 مئی 2018 13:15

یونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس میں جی ٹونٹی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر فریقین سے کہا ہے کہ 2015ء کے جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایران کے حوالے سے اہم نہیں بلکہ یہ جرمنی اور یورپ کی سلامتی سے متعلق معاملات کے لیے بھی اہم ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے یورپی یونین کی طرف سے جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوششیں ناکافی ہیں۔ جوادظریف کا کہنا تھا کہ متعدد یورپی کمپنیوں کی طرف سے ایران میں اپنا کاروبار روکنے پر وہ خاص طور پر تحفظات رکھتے ہیں۔