چین گلوبل ہیلتھ گورننس میں مثبت طور پر شریک رہا ہے ،سربراہ قومی صحت کمیٹی

69 ترقی پزید ممالک میں چینی ڈاکڑز کی تعداد 25ہزار تک پہنچ گئی ،چینی روایتی علاج کو دنیا کی183 ممالک میں استعمال کیا گیا،سربراہ قومی صحت کمیٹی ما شیاو وے

پیر 21 مئی 2018 17:02

جنیوا می(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) چینی قومی صحت کی کمیٹی نے کہا ہے کہ چین گلوبل ہیلتھ گورننس میں مثبت طور پر شریک رہا ہے، چین کی 69 ترقی پزید ممالک میں طبی ٹیموں میں ڈاکڑز کی تعداد 25ہزار تک پہنچ گئی ،چینی روایتی علاج کو دنیا کی183 ممالک میں استعمال کیا گیا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اکہترویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے انعقاد سے پہلے چین کی قومی صحت کی کمیٹی کے سربراہ ما شیاو وے نے کہا کہ چین شہریوں کی صحت کی ضمانت اور عوامی مفادات کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، چین گلوبل ہیلتھ گورننس میں مثبت انداز میں شرکت کرتا رہا ہے، تاکہ انسانی صحت کے فروغ کے لئے چین اپنی خدمات بین الاقوامی سطح پر انجام دے سکے۔ما شیاو وے نے کہا کہ چین کئی برسوں سے دیگر ترقی پزید ممالک کو صحت کے امور کے حوالے سے امداد فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انیس سو تریسٹھ سے لے کر اب تک چین کی جانب سے انہتر ترقی پزید ممالک میں بھیجی گئی طبی ٹیموں میں ڈاکڑز کی تعداد پچیس ہزار تک جاپہنچی ہے۔ اٹھائیس کروڑ لوگ چینی طبی ٹیموں سے مستفید ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چینی روایتی علاج کو دنیا کے ایک سو تراسی ممالک میں استعمال کیا گیاہے ۔ چینی روایتی علاج کا استعمال آسیان، یورپ اور افریقہ کے درمیان باہمی تعاون کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔