عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں۔ سید نیر رضا

پیر 21 مئی 2018 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں، شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیراتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ رات گئے ملیر کالا بورڈ پر سڑکوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین سید نیئرر ضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتارکو تیز کرکے اسے جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ہم عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور علاقائی سطح پر مسائل کے خاتمے کے لئے شب روز کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :