پنجاب فو ڈاتھارٹی نے رمضان بازاروں میں بیمار مرغیوں کی فروخت پر2چکن سیل سنٹر زسر بمہر کر دیئے

پیر 21 مئی 2018 17:43

پنجاب فو ڈاتھارٹی نے رمضان بازاروں میں بیمار مرغیوں کی فروخت پر2چکن ..
لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران بیمار،لاغر مرغیوں کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات پر2چکن سیل سنٹر زسر بمہرکر دیئے، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اورصفائی کے ناقص انتظامات و زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی پر 16فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر3لاکھ15ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ546کلو گلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائیاں کرتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ میںموجود اصغر چکن سیل سنٹر اور شاہد اقبال چکن سیل سنٹر کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ، ممنوعہ ایریا میں ذبح کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،کون کاا ستعمال نہ کرنے ،مردہ اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر دونوں سیل سنٹرز کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانبفوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازار میں لگائے گئے پھل اور سبزیوں ،گھی اینڈ آئل ،دالوں ،مصالحہ جات ، ڈیری پراڈکٹس اور میٹ سٹالز کی چیکنگ کرتے ہوئے 546کلو گرام ناقص اور گلے سڑے پھل اور سبزیاںتلف کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لبرٹی مارکیٹ ،مون مارکیٹ ،گلبرگ ،مزنگ اور گلشن راوی کے ایریا میں کاروائیاں کرتے ہوئے 16فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت ،حشرات کی بہتات ،کاسمیٹکس کلرز، کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی پر3لاکھ 15ہزار کے جرمانے عائد کئے جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ، قوانین کی خلاف ورزی پر 40فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :