مائیک پومپیو ایران کے مقابلے کے لیے نیا امریکی روڈ میپ پیش کریں گے،برائن ہوک

سفارتی روڈ میپ کے پیش کرنے کا مقصد نیا سکیورٹی ڈھانچہ یقینی بنانا ہے،ڈائریکٹرامریکی وزارت خارجہ

پیر 21 مئی 2018 19:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) امریکی وزارت خارجہ میں سیاسی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر برائن ہوک نے کہا ہے کہ مائیک پومپیو ایران کے مقابلے کے لیے نیا امریکی روڈ میپ پیش کریں گے،سفارتی روڈ میپ کے پیش کرنے کا مقصد نیا سکیورٹی ڈھانچہ یقینی بنانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں سیاسی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر برائن ہوک کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو پیر کے روز اپنے پہلے سرکاری خطاب میں ایران کے ساتھ نمٹنے کے لیے ایک نیا روڈ میپ پیش کریں گے۔

یہ روڈ میپ 2015 میں طے پائے جانے والے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے بعد سامنے آ رہا ہے۔برائن ہوک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیر خارجہ بنیادی طور پر ایک سفارتی روڈ میپ پیش کریں گے جس کا مقصد ایک نیا سکیورٹی ڈھانچہ یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختصر طور پر بتایا کہ یہ حکمت عملی جوہری معاہدے کے از سر نو جائزے کے سلسلے میں ہے جس کے ذریعے بعض اہم امور سے متعلق اندیشوں سے نمٹا جائے گا۔

ان امور میں ایرانی بیسلٹک میزائل پروگرام، خطے بالخصوص شام اور یمن میں ایران کی جانب سے خانہ جنگی بھڑکانا اور معائنے کے نظام کی بہتری شامل ہے۔سیاسی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر نے باور کرایا کہ امریکا یورپی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے اپنے جرمن، فرنچ اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ کثیر رابطے کیے تا کہ معاہدے پر نظر ثانی کی جائے۔

برائن ہوک کے مطابق "ہماری کوششوں کا مقصد ایران کا برتا تبدیل کرنے کے لیے اس پر ہر ممکن دبا ڈالنا اور ایک نئے فریم ورک کے لیے مساعی ہیں جن کے ذریعے ہمارے اندیشے دور ہو سکیں"۔انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر ان مواقع کی جانب اشارہ کیا جن کا مقصد ایران کے خطرات اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے حوالے سے تہران کے تصرفات کا مقابلہ کرنا ہے۔