امریکا کے ساتھ تجارتی تناؤ کے خواہشمند نہیں، چین

چین اور امریکا مابینوسیع تجارتی معاہدے کی تیاری پر اتفاق رائے،چینی وزارت خارجہ

پیر 21 مئی 2018 19:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ تجارتی تناؤ نہیں چاہتا۔چین اور امریکا مابینوسیع تجارتی معاہدے کی تیاری پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے چین امریکا کے ساتھ تجارتی تنائو کی خواہش نہیں رکھتا۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بات گذشتہ روز کہی گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دنیا کی ان دو سب سے بڑی معیشتوں نے ایک دوسرے کے خلاف ٹیکس عائد کرنے کے معاملے کو سلجھانے کے لیے ایک وسیع تجارتی معاہدے کی تیاری پر اتفاق رائے کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلمونیم اور اسٹیل کی درآمد پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جوابی طور پر چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :