بھارت، آندھرا ایکسپریس کی 4بوگیوں میں آتشزدگی،

جس بوگی میں آگ لگی اس میں 37ڈپٹی کلکٹرز موجود تھے،نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،محکمہ ریلوے

پیر 21 مئی 2018 19:57

گوالیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آندھرا ایکسپریس کی 4بوگیوں میں آتشزدگی کے باعث ٹرین میں کہرام برپا ہوگیا،جس بوگی میں آگ لگی اس میں 37ڈپٹی کلکٹرز موجود تھے،نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیاضلع کے برلا نگر پل کے قریب آندھرا ایکسپریس کی 4بوگیوں میں آتشزدگی کے باعث ٹرین میں کہرام برپا ہوگیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ٹرین کو موقع پر ہی روک کر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی امداد ی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس حادثے میں ابھی تک ہونیوالے نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق جس بوگی میں آگ لگی اس میں 37ڈپٹی کلکٹرز موجود تھے۔

وہ سبھی ٹریننگ کرکے واپس آرہے تھے۔ اے پی ایکسپریس وشاکھا پٹنم سے دہلی جارہی تھی۔ اس حادثے کے باعث دہلی جانیوالی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔اے پی ایکسپریس کے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین میں موجود آگ بجھانے کے انتظامات کا استعمال کیا گیا لیکن پھر بھی آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔محکمہ ریلوے کی جانب سے آندھرا ایکسپریس کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے متبادل ٹرین کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ہندوستانی محکمہ ریلوے نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :