چارسدہ ، سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ ، ایک شخص جاں دوسرا شدید زخمی، ملزمان فرار

پیر 21 مئی 2018 20:11

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) نوشہرہ روڈ پر سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ ۔ ایک شخص جاں ایک زخمی، ملزمان فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود مبینہ ملزمان اعجاز ولد غلام سرور اور ظہور ولد نامعلوم نے سکنہ بابڑہ نے چلتی موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انشاء اللہ ولد ملک روغان موقع پر جاں بحق جبکہ ابراہیم ولد خرود شاہ شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مدعی ریاض علی ولد مذکرشاہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔