ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم ڈاکو دن دیہاڑے جیولرز کی دکان سے لاکھوں مالیت کے زیورات فرار

پیر 21 مئی 2018 20:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکو دن دیہاڑے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات فرار ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے واقع جیولرز کی دکان سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کے زیوارات لے کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی حسین احمد لہڑی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ڈی آئی جی نصیر آباد نذیر احمد کرد نے اوستہ محمد ، ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ ان وارداتوں کے تدارک کے لئے بھر پو رکا رروائیاں کی جائے تاکہ ان جرائم کی وارداتوں میں ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑی سے کھڑی سزا دی جا سکے اور علاقے میں امن کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے

متعلقہ عنوان :