چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا شادمان رمضان بازار کا دورہ،گراں فروشی پر 5 کیخلاف ایف آئی آر درج

6کو بھاری جرمانے،ناقص اشیاء بیچنے پر دو سٹالز منسوخ،صارفین سے اضافی وصول کی رنقم واپس دلوا دی

پیر 21 مئی 2018 21:38

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا شادمان رمضان بازار کا دورہ،گراں فروشی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے شادمان رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا ، گراں فروشی پر 5دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج ،6کو بھاری جرمانے جبکہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے او ر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کی سرزنش کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ شادمان رمضان بازار میں لگائے گئے تمام سٹالز کا دورہ کر کے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

پھلوں کے معیار کے برعکس اور اضافی قیمتوں کی وصولی ثابت ہونے پر دکانداروں کی سخت سر زنش کرتے ہوئے اضافی وصول کی گئی رقم صارفین کو واپس دلوا دی ۔ اس موقع پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے معیار کے مطابق پھلوں کی ریٹ لسٹ دوبارہ مرتب کرائی ۔دورے کے دوران ناقص اشیاء بیچنے پر دو سٹالز بھی منسوخ کر دئیے گئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان کا کہنا تھاکہ گراں فروشی پر قابو پانا ایک مشن ہے اور اس مہم کی کامیابی کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے ۔ صارفین دکاندار وںکو ریٹ لسٹ کے مطابق ادائیگی کریں اور زائد وصولی کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے ۔