سندھ یونیورسٹی جام شورو کے قبرستان سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

پیر 21 مئی 2018 21:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سندھ یونیورسٹی جام شورو کے قبرستان کی جھاڑیوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ، گذشتہ شب سندھ یونیورسٹی جام شورو کے قبرستان کے گڑھے میں جھاڑیوں سے ایک نامعلوم نوجوان جس کی عمر 25 تا 30 سال کے لگ بھگ لگتی ہے، کی تشدد زدہ نعش ملی ہے جس کو ایدھی رضا کاروں کی مدد سے پولیس نے سول اسپتال حیدرآباد کے مردہ خانہ میں رکھوادیا ہے اسکی شناخت نہیں ہو سکی ہے -