ْشیڈولڈ بنکوں کی عید تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز کی سروسز بلاتعطل فراہمی کی یقین دھانی

پیر 21 مئی 2018 22:08

راولپنڈی21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) تمام شیڈولڈ بنکوں نے عید تعطیلات کے دوران تمام اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز جاری رکھنے کی یقین دھانی کرادی ۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر راولپنڈی ڈویژن کے تمام شیڈولڈ بنکوں نے یقین دھانی کرائی ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تما م اے ٹی ایمز میں رقم کی ہمہ وقت موجود ہو گی اور بنک اے ٹی ایمز بلاتعطل سروسز فراہم کریں گی ۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ عید تعطیلات کے دوران سروسز کی معطلی یا اے ٹی ایمز میں رقوم کی عدم موجودگی کی شکایات پر ایسے بنکوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :