ترک عدالت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 104 افراد کو عمر قید کی سزاء سنا دی

پیر 21 مئی 2018 23:02

ترک عدالت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 104 افراد کو ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ترکی کی ایک عدالت نے 104 ایسے افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے جن پر 2016ء میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے۔

(جاری ہے)

ترک اخبار حریت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 21 دیگر افراد کو صدر کی تضحیک کے الزام میں 20،20 سال کی قید کی سزا جبکہ 31 افراد کو دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے پر ساڑھے دس، ساڑھے دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 15جولائی 2016ء کو ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی تھی جو عوام نے ناکام بنا دی تھی تاہم اس دوران 240 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :