تھانہ صالح پٹ , روہڑی اور نیوپنڈ کی حدود سے 3 جرائم پیشہ افراد گرفتار

پیر 21 مئی 2018 23:43

سکھر۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پولیس اسٹیشن ِتھانہ صالح پٹ , روہڑی اور نیوپنڈ کی حدود سے 3 جرائم پیشہ افراد گرفتار مسروقہ موٹرسائیکل بکریاں اور غیر قانونی اسلحہ برامد مقدمات درج کر لیا گیا، پولیس ترجمان کیمطابق صالح پٹ کی حدود میں کاروائی کے دوران چوری میں وملوث آزاد ڈھول کو گرفتار کیا گیا ملزم کے خلاف تھانہ صالح پٹ میں درج کرلیا گیا، جبکہ تھانہ نیوپنڈ کی حدود میں گرفتار ملزم برکت سے دوران تفتیش پسٹل اور 10 گولیاں برامد کر کے مقدمہ تھانہ نیوپنڈ میں درج کرلیا گیا ،روہڑی پولیس کی کاروائی چوری ڈکیتی میں مطلوب ملزم مصری چانڈیو گرفتار 2 مسروقہ بکریاں اور موٹرسائیکل برامد کرلی گئی مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :