سٴْپر ہیرو ڈیڈ پول 2باکس آفس پر چھا گئی

پہلے ویک اینڈ پر امریکی باکس آفس پر 125ملین ڈالر کی کمائی کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

منگل 22 مئی 2018 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) گزشتہ سال باکس آفس پر دھوم مچانے والی مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ’ڈیڈپول‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی اگلی کڑی ’ڈیڈ پول 2‘نے بھی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور ایونجرز وار انفینیٹی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ۔جی ہاں اس سنسنی خیز فلم نے ریلیز ہوتے ہی سنیماگھروں میں دھوم مچا دی ہے اورپہلے ویک اینڈ پر امریکی باکس آفس پر 125ملین ڈالر کی کمائی کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ دنیا بھر سے 301ملین ڈالر اپنے نام کر لئے ہیں ۔

ڈیوڈ لیچ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ویڈ وِلسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوجان لیوا بیماریوں کا اشکار ہو جاتا ہے تاہم ایک سائنسدان کی پیشکش پر اس کے تجربے کو نظر ہو جاتا ہے لیکن نتیجہ خلافِ توقع بر آمد ہوتا ہے اور یہ نوجوان غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے تاہم اس کا چہرہ جھلس کو نا قابلِ شناخت ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

اسی عیب کو چھپانے کیلئے ویڈ وِلسن ایک منفر کاسٹیوم پہن کر سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے ۔

اسی کہانی کے تسلسل میں ویڈوِلسن اب ایک نئے مشن پر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتا دکھائی دے گاجس میں ایک بار پھر ریان گوسلنگ ریلنڈ اپنے گزشتہ کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربرسمیت دیگر کئی ہالی وڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :