بھارت کے جنوبی حصے میں جان لیوا نیپا وائرس سے پانچ افراد ہلاک

افرادمیں نیپاوائرس کی تصدیق،نگہداشت کی جا رہی ہے تاہم بچائوکی ویکسین دستیاب نہیں ،طبی حکام

منگل 22 مئی 2018 12:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) بھارت کے جنوبی حصے میں جان لیوا نیپا وائرس کے سبب کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے طبی حکام نے کہاکہ پانچ افراد کی نیپا وائرس کے سبب ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ حکام نے 94 ایسے افراد کو الگ تھلگ کر کے ان کی نگہداشت کی جا رہی ہے جو مرنے والے افراد کے ساتھ رابطے میں رہے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 70 فیصد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ اس سے بچاؤ کی کوئی ویکسین بھی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :