سعودی عرب کی روسی جمہوریہ چیچنیا میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت

منگل 22 مئی 2018 13:02

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سعودی عرب نے روس کی جمہوریہ چیچنیا میں ایک چرچ پر مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اس حملے میں تین افراد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے مملکت کی جانب سے بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں ، روسی فیڈریشن کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب تشدد ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کو مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :