ہمارے فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا‘عمران بخاری

فن اورفنکار کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جاسکتا جہاں اچھا کام ملے فنکار ادھرکا رخ ضرور کرتا ہے

منگل مئی 13:06

ہمارے فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا‘عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) معروف اداکار و ماڈل عمران بخاری نے کہا ہے کہ اچھے کام کا موقع جہاں بھی ملا وہاں جائوں گا کیونکہ فنکار کا کام اداکاری کرنا ہوتا ہے اس کا کسی گروپ یاسیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ فن اورفنکار کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جاسکتا جدھر اچھا کام ہورہا ہو فنکار ادھرکا رخ ضرور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان دنوں پاکستا ن میں انتہائی معیاری اور انٹر نیشنل کے عین مطابق فلمیں اور ٹی وی ڈرامے بنا ئے جارہے ہیں جن کا مقابلہ کسی بھی ملک کی انڈسٹری سے کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے فنکار بڑے منجھے ہوئے اور بااصلاحیت ہیں جنہوںنے اپنی اداکاری سے پوری دنیا کے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :